Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

کراچی (اوصاف نیوز) حکومت نے کراچی میں صارفین کو پوری مقدار میں ایندھن فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی۔

پیٹرول پمپس پر کریک ڈاؤن بدھ کو اس وقت شروع ہوا جب سندھ حکومت نے ان فیول اسٹیشنز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا جو صارفین کو پوری مقدار میں پٹرول فراہم نہیں کررہے تھے۔

حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد عوام کو اس بات سے بچانا ہے کہ پیٹرول پمپس پر صارفین کو کم مقدار میں ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائسنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ڈائریکٹر جنرل اور کنٹرولر کو سرپرائز انسپکشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف فیول سٹیشنوں پر خفیہ طور پر پٹرول اور ڈیزل کی مقدار کی پیمائش کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ آیا صارفین کو صحیح مقدار مل رہی ہے یا نہیں۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلکار ایندھن کی پیمائش کرنے والے آلات استعمال کریں گے۔

صارفین کو دھوکہ دینے والے پٹرول پمپوں کو فوری طور پر جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے سٹیشنوں کو موقع پر سیل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خوشخبری ! ایک اور ضلع میں الیکٹرک بس کا آغاز

یہ بھی پڑھیں