Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

وزیر داخلہ کا برطانیہ سےمطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حوالگی کے کاغذات جین میریٹ کے حوالے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے کاغذات جین میریٹ کے حوالے کیے، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری پاکستان حوالگی پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں افراد مطلوب ہیں اور انہیں فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے، پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے گئے، وہ آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن جعلی خبریں ہر ملک کا مسئلہ ہے، کوئی ملک بیرون ملک سے ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان تراشی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان سے ملاقات کرنے والے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر قانون

یہ بھی پڑھیں