(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ ، 9مئی فسادات کےحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکےخلاف کارروائی ، وفاقی حکومت کی تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی لگا دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی باضابطہ منظوری دیدی گئی ، عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب،فوادچوہدری شبلی فرازکےنام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ علی امین گنڈہ پور،شہریارآفریدی، عثمان ڈار، شیری مزاری،زرتاج گل،مسرت چیمہ اورکنول شوزب، شیخ رشید،شیخ راشد،میجر ریٹائرڈطاہرصادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی،9 مئی کےفسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنےکافصیلہ کیا گیا، ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلئے بھجوائی تھیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو




