اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو دسمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 33 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کم کرنے کی منظوری دی گئی، جس کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کے صارفین پر تقریباً 6 ارب 67 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں:ریکوڈک سے سونے اور تانبے کی کان کنی، چالیس سال کی آمدن کا باب کھل گیا


