راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ہسپتال) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور چیئرمین کا طبی معائنہ کیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کا طبی معائنہ مسترد کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے کوئی میڈیکل رپورٹ قبول نہیں کرتے اور پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جلسہ ہو تو کیا کریں، ہم یہاں پر امن آتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی کمیٹی نے کیا بات کی، اس سے لاعلم ہوں، بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی بات درست ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج کیسے ہوگا اس کا فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے اور ہمارا احتجاج اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہو گی۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

