Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رجب بٹ کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

لندن (اوصاف نیوز) برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ڈی پورٹ کر دیا۔

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح ایک پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کے برطانوی ویزا کی منسوخی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اپنی ویزا درخواست میں ان کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ظاہر نہ کرنے پر منسوخ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹوکر ندیم نانی والا کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ یوٹیوبر اور ٹک ٹوکر کو کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ دونوں کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر کئی مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں‌:فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ سستی ہو گئی

یہ بھی پڑھیں