اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
آج رات کے موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بدھ کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور اس کے گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادوپور، راجہ پورہ کے علاقوں میں سموگ چھائی رہی۔ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اضلاع میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح/رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج کا کم سے کم درجہ حرارت: لیہہ منفی 09، اسکردو منفی 06، بگروٹ منفی 04، گوپس اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے




