Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نئے صوبے پہلے وہاں بنائے جائیں جہاں اتفاق رائے موجود ہے۔

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نئے صوبے بنانے کے لیے پہلے ہی کچھ علاقوں پر مشترکہ مؤقف موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 نئے صوبے بنانے کی بجائے پہلے ان علاقوں میں عملدرآمد کیا جائے جہاں اتفاق رائے ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے یاد دلایا کہ اس وقت پی پی پی کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں تھی جب نئے صوبے بنانے پر فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اپنی تجاویز پر عمل درآمد جلد ہونا چاہیے اور جو کام طے تھا وہ جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی خوبی یہ رہی ہے کہ ہم جمہوری اقدار کے ساتھ ساتھ ضروری اقدامات کے لیے گورنر راج کا اختیار بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: موبائل ڈیٹا اور اور کالز کا سستا ترین پیکج ، صارفین کے لئے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں