Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

موبائل ڈیٹا اور اور کالز کا سستا ترین پیکج ، صارفین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان کے انٹرنیٹ پیکجز اب بھی کم قیمت ہیں، سب سے کم قیمت موبائل پیکج 147 روپے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئر پرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا اور کال پیکجز کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر موبائل اور انٹرنیٹ پیکجز سے متعلق متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں، تاہم مجموعی طور پر پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ دنیا کے سستے ترین انٹرنیٹ میں شمار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان کے انٹرنیٹ پیکجز اب بھی کم قیمت ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت جلد فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ماہ درکار ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے کم قیمت موبائل پیکج 147 روپے کا ہے۔

اجلاس میں موبائل سگنلز کی بندش سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا، تاہم کمیٹی نے اسے آئندہ اجلاس تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک کے 2نئے فیچرز نے سب کو چونکا دیا!

یہ بھی پڑھیں