Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جدہ میں بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیر آب، گاڑیاں تباہ

ریاض (اوصاف نیوز) سعودی شہر جدہ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جب کہ پانی نکالنے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

سعودی شہر ینبو میں بھی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

اس کے علاوہ الباساطین میں 81 ملی میٹر اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مدینہ اور اس کے گردونواح میں بھی درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ میں بارش جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرجوش

یہ بھی پڑھیں