Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مرحوم عرفان صدیقی کے بیٹے کو بڑا عہدہ مل گیا

(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم عرفان صدیقی کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کو ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی خواہش تھی کہ عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دی جائے، تاہم قانونی پیچیدگیاں سامنے آئیں۔ عمران خاور صدیقی اس وقت پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے ہیں، جس کے باعث وہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

ایڈوائزر کے طور پر عمران خاور صدیقی کی تقرری سیاسی حلقوں میں اہمیت رکھتی ہے، اور ان کی قابلیت اور تجربہ پنجاب کی حکومتی پالیسیوں میں بہتری لانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر

یہ بھی پڑھیں