Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک ہسپتال منتقل

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک عمران خان کی بہن کو بچاتے ہوئے نالے میں گر گئے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک گزشتہ رات عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو بچاتے ہوئے نالے میں گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی بہنیں اور پارٹی رہنما عمران خان سے ملاقات نہ کرنے کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے رہے تھے جہاں پولیس نے منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پرواٹر کینن کا استعمال کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے شدید دبائو کے ساتھ ٹھنڈا پانی پھینکا تو صورتحال بے قابو ہوگئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کی رکن عظمیٰ خان پانی کے زور سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔ شاہد خٹک فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے لیکن اس دوران وہ پھسل کر قریبی نالے میں گر گئے۔ گرنے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں