لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
امتحانی اصلاحات کے تحت پنجاب بھر میں ڈیجیٹل سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے، ای شیٹس میں منفرد سیکیورٹی کوڈز، کیو آر کوڈز اور واٹر مارکس شامل کیے جائیں گے۔
چیئرپرسن ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایت پر بورڈ ملازمین کی تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام بورڈز کے سسٹم اینالسٹ اور کمپیوٹر پروگرامرز کو 13 دسمبر کو لاہور میں تربیت دی جائے گی۔ ٹریننگ میں ای مارکنگ، کیو آئی بی، ڈی اے ایم ایس اور ای شیٹ سسٹمز کا عملی جائزہ لیا جائے گا۔
BISE لاہور اور IBCC کے ماہرین افسران کو تربیت دیں گے، اس ٹریننگ میں پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے نمائندے شرکت کریں گے۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت پیپر لینے سے امتحانی نظام پر امیدواروں کا اعتماد بحال ہو گا۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹکٹوں کا اعلان

