Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹکٹوں کا اعلان

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ سال 7 فروری سے 8مارچ تک شیڈول ہے،میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 سٹیڈیم شامل ہیں، بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنائی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو سٹیڈیمز اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان،بھارت،امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں.

افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو ہوگا،پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی، میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے،افتتاحی روز 3 میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:مذہبی سکالر کی گرفتار ی ،ویڈیو بیان سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں