Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدو سے دو طرفہ ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتربنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سال کے شروع میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر ترکمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے رابطے بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا جغرافیہ مثالی ہے جسے ترکمانستان جنوبی ایشیاء اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ترکمانستان کی جانب سے پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر ترکمان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما اور صدر بردی محمدو کو اگلے سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

ترکمانستان کے صدر نے امن اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق بین الاقوامی فورم میں وزیراعظم کے دورے اور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں‌:فیض حمید اب عمران خان کیخلاف گواہی دینے جارہے ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

یہ بھی پڑھیں