بہاولپور (اوصاف نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں شادی کے دن باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بستی سکھیل میں شادی کے دن دلہن کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔
مقتولہ کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
قتل کے بعد ملزمان نے بچی کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
متاثرہ لڑکی کو اس کی خالہ نے بچپن میں گود لیا تھا، اس کے والد اور بھائی اس کی شادی سے خوش نہیں تھے۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات




