اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.90 فیصد پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء سستی، 29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن 6.19 فیصد، آٹا 2.88 فیصد، انڈے 0.93 فیصد، گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ بھی مہنگی ہو گئی۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.18 اور چینی 4.91 فیصد، پیاز 4.08 اور آلو 1.71 فیصد سستے ہوئے۔ کیلے، چنے کی دال، مسور کی دال، مسور کی دال اور ایل پی جی بھی حالیہ ہفتوں میں سستی ہو گئی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز




