Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاکستان اور بائنانس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بائنانس کے درمیان ایک اہم ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں۔ حکومت نے Binance کے ساتھ بلاک چین ٹیکنالوجی پر تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم او یو کا مقصد سرکاری اثاثوں کی ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن کا جائزہ لینا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس منصوبے میں 2 ارب ڈالر تک کے سرکاری اثاثے شامل ہو سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اصلاحات کا مضبوط اشارہ ہے۔ ایم او یو حتمی نہیں ہے۔ حتمی معاہدے پر چھ ماہ میں دستخط ہو سکتے ہیں۔ ہر قدم پاکستانی قوانین اور منظوری سے مشروط ہوگا۔

سی زیڈ کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مزید شفاف اور جدید نظام لانا چاہتا ہے۔ Binance تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ریکارڈ،12اشیاءمہنگی،10سستی

یہ بھی پڑھیں