Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

خوشخبری !طلباء کے لیےمفت وائی فائی کا اعلان

لاہور ( اوصاف نیوز) پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے صوبے بھر کے گورنمنٹ گرلز کالجز میں مفت وائی فائی سروس باقاعدگی سے فراہم کی گئی ہے۔

یہ سہولت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر متعارف کرائی گئی جس کا مقصد طالبات کو ڈیجیٹل وسائل تک آسان اور تیز رسائی فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نئی سروس کے آغاز سے طالبات کو آن لائن کلاس مواد، تحقیق، اسائنمنٹ کی تیاری اور ای لرننگ پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانے میں نمایاں طور پر سہولت ملے گی۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جس سے طالبات کو عملی اور ڈیجیٹل دونوں مہارتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفت وائی فائی کی فراہمی ان کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔ مریم نواز نے طالبات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے جس کی بدولت روزمرہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

کالج کے اساتذہ نے بھی اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مفت وائی فائی کی تنصیب کے لیے سیف سٹی اتھارٹی اور صوبائی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ جدید سہولیات تعلیمی ماحول کو مزید مستحکم کریں گی اور طالبات کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں‌:پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر

یہ بھی پڑھیں