(اوصاف نیوز)خانیوال کے قریب ایم4موٹروے پر ٹریلر کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ ایم 4 موٹروے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا،بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
تصادم کے باعث گاڑی میں پھنسےافراد کو ریسکیو جوانوں نے بحفاظت نکال لیا، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کوسول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیاگیا،ڈیوٹی آفیسر/اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے تمام تر آپریشن کی نگرانی کی۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

