Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے افغان طالبہ بارے اہم حکم جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں