Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پشاور ہائیکورٹ نے افغان طالبہ بارے اہم حکم جاری کر دیا

خیبر پختونخواہ(اوصاف نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا کہ افغان طالبہ کو پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے داخلے کے عمل سے نہ نکالا جائے، افغان طلبہ کیلئے مخصوص سیٹوں پر داخلہ کیلئے افغان پاسپورٹ اور ویزا رکھنا ضروری ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ طالبہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر بند ہے، بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ حاصل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پاسپورٹ نہ ہونے کی بنیاد پر اسے داخلے سے محروم رکھا جا رہا ہے، عدالت نے کہا کہ فریقین اس حوالے سے تفصیلی جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس اسٹاف کا احتجاج، اسلام آباد راولپنڈی سروس معطل

یہ بھی پڑھیں