پھولنگر (اوصاف نیوز)ہیڈبلوکی روڈ پر نجی ٹیکسٹائل کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔
پھولنگر ہیڈ بلوکی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ دو موٹرسائیکلز کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا۔
حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جا ں بحق افراد میں 23سالہ حسنین 21سالہ وسیم 20سالہ عمر اور 22سالہ علی حسن شامل ہیں۔
زخمیوں میں 40سالہ نیاز اور 35سالہ خالد شامل ہیں ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹرامہ سنٹرپھولنگر منتقل کردیا۔
ر ڈیڈباڈیز کو بھی ضروری کاروائی کے لئے ٹرامہ سنٹر پھولنگر منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں:معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے




