Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پولیس نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو گرفتار کرلیا

کراچی (اوصاف نیوز) ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھتہ خوری میں ملوث تین مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ متعدد گولیوں کے میگزین بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قادری ہاؤس پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،ثروت اعجازقادری سمیت 20 سے زائد ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے کارروائی چھپانے کیلئے قادری ہاؤس کے کیمروں کو توڑ دیا۔
مزید پڑھیں:پھولنگر: 2موٹرسائیکلوں میں ٹکر،4 افراد موقع پر جاں بحق

یہ بھی پڑھیں