(اوصاف نیوز) پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں آج صبح سے بجلی بند ہونے کے باعث لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔
دور دراز سے آئے شہری طویل انتظار کے بعد بغیر لائسنس حاصل کیے ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، پولیس خدمت مرکز کا جنریٹر ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہے، جس کے باعث تمام خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ لائسنس کا اجرا دوبارہ شروع کیا جا سکےاور شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:معروف ریسلر جان سینا نے WWE کو الوداع کہہ دیا، آخری مقابلہ ہار گئے



