(اوصاف نیوز)WWE کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے باضابطہ طور پر ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ برسوں تک رنگ میں راج کرنے کے بعد جان سینا کا یہ فیصلہ ریسلنگ کے شائقین کے لیے جذباتی لمحہ بن گیا ہے۔ ان کے مشہور الفاظ “John Cena has left the building” اس بات کی علامت ہیں کہ ایک سنہری دور اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
جان سینانے اپنے کیریئر کا آخری مقابلہ گزشتہ رات گنتھر سے کیا ، سینا کا الوداعی میچ ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا، لاکھوں چاہنے والے اس موقع پر مقابلہ دیکھنے کے لئے امڈ آئے جبکہ ساتھی ریسلرز نے بھی جان سینا کا الواعی مقابلے دیکھنے کے لیے موجود تھے،اگرچہ وہ اپنے کیرئیر کا آخری میچ ہارگئے مگر اپنے مداحوں کے دل جیت لئے، مقابلے کے بعد شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا، معروف ریسلر نے اپنے چاہنے والوں کا جھک کر شکریہ ادا کیا۔
جان سینان نے WWE میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ 17 مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان کی محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ نے انہیں صرف ایک ریسلر نہیں بلکہ ایک عالمی سپر اسٹار بنا دیا۔
سینا نہ صرف رنگ میں بلکہ رنگ کے باہر بھی ایک مثالی شخصیت رہے۔ انہوں نے سینکڑوں بار Make-A-Wish Foundation کے ذریعے بیمار بچوں کی خواہشات پوری کیں، جس پر انہیں دنیا بھر میں بے حد عزت ملی۔ اسی وجہ سے انہیں ’’Never Give Up‘‘ کا پیغام دینے والا ہیرو کہا جاتا ہے۔
WWE کی جانب سے جاری ایک خصوصی ویڈیو میں رومن رینز، بروک لیسنر اور دیگر بڑے ستاروں نے جان سینا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جان سینا نے WWE کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور آنے والی نسلوں کے لیے راستہ ہموار کیا۔
اگرچہ جان سینا اب باقاعدہ ریسلنگ سے دور ہو چکے ہیں، لیکن وہ فلموں اور دیگر منصوبوں کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہیں گے۔ ان کا نام ہمیشہ WWE کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں،پی ٹی آئی پشاور جلسہ: مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر تنظیمی عہدیداروں کو شوکاز جاری

