Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو اہم ذمہ داری مل گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اتوار کو ڈھاکا پہنچ گئے، جہاں وہ بی پی ایل کے نئے سیزن میں ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا فرنچائز کے مالک ادارے ایچ بی ریمارک کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے تیز رفتار بولر کی شمولیت ٹیم کے لیے ایک اہم قدم ہے جس سے کیپیٹلز کی تیاری میں بین الاقوامی تجربے، جیتنے کے جذبے اور قیادت کی اہمیت بڑھے گی۔

کیپیٹلز 27 دسمبر کوسلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں راجشاہی وارئرز کیخلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ بی پی ایل کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کا چالان، سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ٹریفک پولیس کی کارروا ئی

یہ بھی پڑھیں