کولمبو(اوصاف نیوز) سری لنکا کے سابق معروف ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی ایس ڈی سلوا نے 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔
انہوں نے 1982 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی سری لنکا ٹیم کے رکن کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔
ڈی ایس ڈی سلوا 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کے عبوری ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین بھی رہے۔
واضح رہے کہ رواں کے آغاز میں انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ بھی 62 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ 1992ء ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے، وہ 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤئنٹی سے منسلک رہے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا شفٹ ہوگئے تھے۔
‘جج’کے نام سے مشہور سابق کرکٹر ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے سابق کرکٹر الکوحل کے استعمال اور مینٹل ہیلتھ کے باعث کافی عرصے زیرِ علاج رہے، تاہم ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ رابن کا انتقال گھر میں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:برطانیہ، مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کیلئے امبر وارننگ جاری


