راولپنڈی (اوصاف نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں ایکسرسائز کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے، جس کا تعلق عمران خان کی گرفتاری یا موجودہ جیل قیام سے نہیں بتایا جا رہا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ویڈیو ماضی کے کسی موقع کی ہے یا کسی نجی مقام پر ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اسے حالیہ جیل ویڈیو قرار دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودہ قید کے دوران جیل سے ایسی کسی ویڈیو کے بننے یا لیک ہونے کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز کے حوالے سے صارفین کو محتاط رہنے اور تصدیق کے بغیر دعووں سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔۔دریں اثناء یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اے آئی سے ہے یا اصل ہے۔
محکمہ تعلیم کا خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے قائم واحد سکول بھی بند، درجنوں طلبہ متاثر ، احتجاج


