لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ابتدائی معائنے اور ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد کو کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (این آئی سی وی ڈی) منتقل کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طور پر مکمل طبی معائنہ کیا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے اور بعد ازاں دل کی حالت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے انجیو گرافی بھی کی گئی۔
رپورٹس کو بغور دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ جاوید میانداد کی حالت تسلی بخش ہے، ان میں کسی سنگین مسئلے کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔
ہسپتال میں قیام کے دوران جاوید میانداد نے NICVD میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت طبی امداد اور جدید سہولیات کی بدولت انہیں جلد ریلیف مل گیا۔
وطن روانگی سے قبل جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں، یہ اللہ کا خاص کرم رہا ہے اور قوم کی دعاؤں سے ان کی صحت میں مزید بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا،جانیےبڑی خبر




