اسلام آباد (اوصاف نیوز) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے تین ناموں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نے انٹرویوز کیے، وزیراعظم 3 ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرکے نئے چیئرمین کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں این ای ڈی کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، قائداعظم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام شامل ہیں۔
سیکرٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایچ ای سی چیئرمین کا عہدہ جولائی سے خالی ہے۔
مزید پڑھیں:حجاب معاملہ،اظہرالدین کے صبرکا پیمانہ لبریز




