Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

حجاب معاملہ،اظہرالدین کے صبرکا پیمانہ لبریز

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تلنگانہ ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر و سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اظہرالدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ خاتون کی بے حرمتی ہے اور ایک دم جاہلانہ اقدام ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس واقعے کی مذمت کرسکوں۔ بطور وزیر اعلیٰ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے نتیش کمار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزیدپڑھیں:علیزے شاہ کاندا یاسر اور صبا فیصل کے حوالے سے بیان وائرل

یہ بھی پڑھیں