کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ کاندایاسراورصبافیصل کے حوالے سے بیان وائرل ہوگیا۔
ڈرامہ سیریل’’عہدِ وفا‘‘ میں ڈاکٹر دعا کے کردار سے بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والی باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ اپنے دو ٹوک اور بے باک تبصرے کے باعث خبروں میں ہیں جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات پر کھل کر تنقید کر رہی ہیں۔

ان دنوں اداکارہ صبا فیصل اور میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں،ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے منفی بیان دینے پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں معذرت بھی کرنا پڑی،دوسری جانب صبا فیصل کو بہوؤں اور خواتین کو قابو میں رکھنے سے متعلق بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علیزے شاہ نے ان دونوں معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ صبا فیصل نے ان کے ساتھ دو منصوبوں میں کام کیا، مگر پھر بھی انہیں ’’نیچرل‘‘ اداکارہ تسلیم نہیں کیا، امید ہے اب سب کچھ واضح ہو گیا ہوگا۔ ندا یاسر کے حوالے سے علیزے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید انہیں سٹاف کو ادائیگی نہ کرنے کی عادت اپنے شوہر یاسر نواز سے ملی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین علیزے شاہ کی جرأت مندانہ باتوں پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاک بحریہ کا ایک اور سنگ میل عبور
