Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

امریکی سفارتخانے کا جعلی اہلکار،افغان شہری گرفتار

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری حارث کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ بنا کر خود کو سفارتی اہلکار ظاہر کرتا تھا اور اس آڑ میں فراڈ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہری دو خواتین کے ہمراہ گیٹ نمبر 2 سے اپنی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا۔ پولیس اور انٹیلی جنس حکام پہلے ہی اس شخص کی شناخت کر چکے تھے۔ افغان شہری فراڈ کے بعض مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید پڑھیں‌:جیل سپرنٹنڈنٹ وزیرِ اعلیٰ سے بھی زیادہ طاقتور ہیں‌؟شفیع جان

یہ بھی پڑھیں