Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد:(اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا، میٹنگ کی صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل نے کی۔

ریجنل سیکرٹری اور چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان سمیت سینیئر قیادت نے شرکت کی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں متنازع ترامیم کے باوجود الیکشن میں حصہ لیں گے، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت

یہ بھی پڑھیں