Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

علی امین گنڈا پور پیپلزپارٹی میں شامل؟ صحافی کے سوال پر کرارا جواب؟

پشاور(اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے اور تحریک انصاف کے حوالے سے بات چل رہی کہ آپ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟

سوال سنتے ہی علی امین گنڈا پور لال پیلے ہوگئے اور کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ کبھی کوئی سیدھا سوال کرلیا کرو،ہمیشہ اُلٹے سوال کرتے ہو۔

علی امین گنڈا پور نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ بات چل رہی ہے وہ کون چلا رہا ہے؟

’میں تحریک انصاف کا ایسا ممبر ہوں جب تک زندہ ہوں اسی پارٹی میں رہوں گا، اور عوام بھی جانتی ہے۔

وہ ذرائع کون ہیں جو یہ بات چلا رہے ہیں؟ صحافی کوبتاتے ہوئے کہا ’میں بتاوں گا جو بھی میں کروں گا، جو کروں گا خود اعلان کروں گا میں کسی ڈرتا نہیں۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ذرائع کرکے، پروپیگنڈے کرکے اور جو لوگ ڈرامے بناتے ہیں ان سے بچو اور اگر میرے حوالے سے کوئی بات ہوگی تو میں خود کروں گا۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ نہیں ہے اور ذرائع کہہ رہیں پتہ نہیں کس سے مل لیا ہے، ہم ملاقات کرکے نکلے ہیں اور لوگوں نے پروپیگنڈے شروع کردیے ہیں۔

دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا ’ تحریک انصاف میرا نظریہ ہے صرف میری پارٹی ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکوؤں نے شہباز شریف نامی شہری کو لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیں