اسلام آباد (اوصاف نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی اقدامات کیلیے الرٹ جاری کر دیا، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور کولائی پالس میں 20 سے 22 دسمبر بارش کا امکان ہے۔
پیشگوئی میں بتایا گیا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، خیبر، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، کرک، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلیات میں بھی سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور بل بورڈز کو محفوظ بنانے، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو دوران برفباری زیادہ پانی، خوراک اور ادویات ساتھ رکھنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:این سی سی آئی اے کے 4 افسران کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

