لیبیا(اوصاف نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور لیبیا کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے درمیان بھی اہم دفاعی ملاقات ہوئی۔ لیبیا آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو لیبیائی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر روابط، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ انسداد دہشت گردی کے میدان میں مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔ پاکستان اور لیبیا کے درمیان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ لیبیائی آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:روس مذاکرات ناکام ہونے پر یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کرے گا، پیوٹن کی دھمکی




