Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

روس مذاکرات ناکام ہونے پر یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کرے گا، پیوٹن کی دھمکی

(اوصاف نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے یوکرینی علاقوں پر قبضہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

روسی وزارتِ دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔

پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب حل کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے مقاصد طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں:بھارت میں پی آئی اے اورآئی لو پاکستان کےغباروں سے سنسنی پھیل گئی

یہ بھی پڑھیں