لاہور (اوصاف نیوز) شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وسطی ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا کہ موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، سڑک استعمال کرنے والے لین کے نظم و ضبط پر سختی سے عمل کریں، سید عمران احمد نے کہا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں محفوظ سفر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔
سینٹرل ریجن کے ترجمان نے کہا کہ ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری نہ کریں، سامنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا




