برسبین(نیوز ڈیسک)برسبین ہیٹ نے مینز بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔ برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،برسبین ہیٹ نے 259 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ برسبین ہیٹ کی جانب سے میٹ رینشا اور وائلڈر متھ نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، میٹ رینشا نے 48 گیندوں پر سنچری سکور کی۔ پرتھ کی جانب سے فِن ایلن 79 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے۔
مزیدپڑھیں:علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی

