Search
Close this search box.
پیر ,20 جولائی ,2026ء

اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈکپ جیت لیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر ڈالروں کی بارش ہوگئی۔

نیویارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو صفر کے مقابلےمیں 1 گول سے ہرا دیا۔

کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا اور یوں اسپین کی ٹیم 16 برس بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی۔

ورلڈکپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔

اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم فرانس کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملے۔

اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں