Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، حسن ابدال، کامرہ، کھاریاں، حضرو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ 9 بج کر 37 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلو میٹر جنوب مغرب تھا، اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں