کراچی(اوصاف نیوز) شہری ہو جائیں ہوشیار ، ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹمپرنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہولڈ اپ تیار ، آپریشن ہولڈ اپ کا حکمنامہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر جاری کردیا گیا۔
آپریشن ہولڈ اپ یومیہ کی بنیاد پر تمام ڈسٹرکٹ میں ایس ایس پی کی نگرانی میں کیا جائے گا ، ضلعی ایس ایس پی کے ساتھ ٹریفک پولیس کے ایس پی ، سیکشن افسر متعلقہ ایس ایچ او اور ایکسائز کے افسران بھی موجود ہوں گے ۔

آپریشن ہولڈ اپ میں بغیر نمبر پلیٹ یا اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑی کو ضبط کر کے بلدیہ امپائونڈ یارڈ منتقل کیا جائے گا ۔
جعلی اور ترمیم شدہ نمبر پلیٹ لگانے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی ، سرکاری نمبر اور گرین پلیٹ گاڑی کو بھی ضبط کیا جائے گا ۔
فینسی نمبر پلیٹس اور مونو گرام استعمال کرنے والی گاڑیوں کے موقع پر بھاری چالان اور پلیٹس اتاری جائیں گی۔
مزید پڑھیں:10 دن کا موسم- اسلام آباد, اور ملک کے دیگر شہروں کی موسم کی تازہ ترین صورتحال




