اسلام آباد(اوصاف نیوز) محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے لیے ایک اہم شرط عائد کر دی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سے منگل اور جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے، تب ہی حکومت سے مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ عمران خان سے باقاعدہ اور بلا رکاوٹ ملاقاتیں سیاسی مشاورت اور اعتماد سازی کے لیے ناگزیر ہیں، اور ان کے بغیر کسی بھی قسم کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے۔
اس شرط کے سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر تاحال اس مطالبے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے کو مذاکرات سے مشروط کرنا آئندہ دنوں میں سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے، اور یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ حکومت اس مطالبے پر کیا مؤقف اختیار کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اعلیٰ ترین سعودی میڈل سے نواز دیا گیا
