اسلام آباد (اوصاف نیوز) بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے تازہ ترین بیان نے عملاً محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
نجی چینل کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی حلقوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور عمران خان اور پارٹی کی سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم کے حوالے سے اظہارِ ندامت یا معذرت کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ بامعنی مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چونکہ احتجاجی تحریک کی پالیسی براہِ راست عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہے، اس لیے یہی نافذالعمل ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی مذاکرات یا دیگر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی تازہ ہدایات کی پابند ہے۔
شیخ وقاص نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے احتجاجی تحریک کی تیاری کریں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی




