مظفرآباد(اوصاف نیوز) آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا، باغ کے حلقہ شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان آج مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
سردار میر اکبر خان آج باضابطہ طور پر ن لیگ میں شامل ہوں گے۔ شمولیت کا اعلان وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ سردار میر اکبر خان چار بار رکن اسمبلی اور متعدد بار وزیر رہ چکے ہیں۔
2021 کے انتخابات میں سردار میر اکبر خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ماضی میں دو بار مسلم لیگ (ن) اور ایک بار مسلم کانفرنس اور ایک بار پی ٹی آئی سے منتخب ہوئے۔
وفاقی وزرا اور ن لیگ آزاد کشمیر کی قیادت پریس کانفرنس میں شریک ہوگی۔
مزید پڑھیں:ایس پی شہر بانون کو پوڈ کاسٹ کے دوران قتل کی واردات کی اطلاع، حیران کن انکشاف
