لاہور (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے میاں اکرم عثمان کی جانب سے دلائل مکمل کرتے ہوئے عدالت سے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔
ملزمان کے خلاف پولیس پر حملے کا مقدمہ ریس کورس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے میاں اکرم عثمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری ، بولی میں حصہ لینے والی کمپنیاں کون سی ہیں؟

