Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ماہر تعلیم اور جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس ڈاکٹر منظور احمد انتقال کرگئے

کراچی (اوصاف نیوز)ماہرِ تعلیم، جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس، شعبہ فلاسفی کے سابق چیئرمین اور عثمان انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر منظور احمد پیر کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 91 برس تھی، وہ 91 تا 1994ء جامعہ کراچی کے ڈین آف آرٹس بھی رہے، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ڈاکٹر منظور احمد کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے،انہوں نے ڈاکٹر منظور احمد کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وہ تدریس اور علمی خدمات کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں