اسلام آباد (اوصاف نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نیلامی آج ہو گی بولیاں جمع کرانے کے بعد سہ پہر ساڑھے تین بجے انہیں کھولا جائے گا۔
قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نیلامی آج کی جا رہی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق اس کے لیے بولیاں آج صبح ساڑھے دس بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی۔
جمع کرائی جانے والی بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے نیلامی کی تقریب میں کھولی جائیں گی۔ نجکاری کا عمل براہ راست نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر دکھایا جائے گا۔
پی آئی کی خریداری کے لیے تین بڑے کنسورشیئم میدان میں ہیں۔ تیسرے کنسورشیم میں ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ بولی کے عمل میں حصہ لے رہی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت ہوں گے۔ بولی میں کامیاب کمپنی کو جرمنی، نیدرلینڈز اور بھارت میں پانچ پراپرٹیز بھی ساتھ ملیں گی۔
نجکاری میں شریک سرمایہ کاروں کو 2 ارب روپے زرِ ضمانت جمع کرانا ہوں گے اور نجکاری کے بعد پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی فنانسنگ لازمی ہوگی/
پی آئی اے کے خریدار کو نئے طیاروں پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پی آئی اے کے واجبات کا معاملہ بولی کی تاریخ سے قبل حل ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کی بات کرنے والا عمران خان کا ساتھی نہیں ہوسکتا، علیمہ خان




